ذکا اشرف کی سری لنکا میں بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے اے سی سی کے سربراہ جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More