راجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) راجر فیڈرر ٹینس سے ریٹائر ہو گئے ۔ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ٹینس کورٹ پر راج کرنے والےکھلاڑی راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا۔
میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے، اس دوران ان کے ساتھ رافیل نڈال بھی اپنے آنسووں کو روک نہ سکے۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور جزباتی ہوتے دیکھ سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔
راجر فیڈرر نے لیور کپ میں آخری بار اپنے لیجنڈری حریف رافیل نڈال کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر میچ کھیلا ، جہاں ان کے آخری میچ میں انہیں جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔
سوئس ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کی جانب سے پندرہ ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کیا گیا تھا، 41سالہ راجر فیڈرر نے اب تک 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں اور کئی ماہرین انہیں ٹینس کا آج تک کا بہترین کھلاڑی سمجھتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر راجر فیڈرر نے لکھا تھا کہ میں نے 24 سال کے دوران 1500 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔،ٹینس نے میرے ساتھ اس سے بھی زیادہ فراخ دلانہ سلوک کیا ہے جتنا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ لیکن اب مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ میرے کیریئر کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ اگلے ہفتے لندن میں لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More