راولاکوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق

 

راولا کوٹ(پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے نواحی علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں دو خاندان آباد تھے اور کچھ مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔

حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالا مکان محکمہ ٹورازم کے ملازم محمد سعید کا بتایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More