راولپنڈی ٹیسٹ: آسٹریلیا پاکستان کی برتری ختم کرنے کے قریب

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل اختتام ہونے تک مہمان ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 449رنز بنا لیے۔آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں۔

گزشتہ شام ہونیوالی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،پچ اور گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اسٹیو اسمتھ اور مارنس نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز جوڑے، مارنس 90 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔
سٹیو اسمتھ 78 جب کہ کیمرون گرین نے 48 بنائے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ساجد خان نے ایک ایک جب کہ نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More