راولپنڈی ٹیسٹ میں ایک اور دلچسپ ریکارڈ بن گیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ اس میچ میں کافی ریکارڈ بنتے نظر آتے ہیں تاہم ان ریکارڈز میں ایک اور دلچسپ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے کہ کھیل کے تیسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز کھیل رہا ہے ۔ اب تک اس ٹیسٹ میچ میں 7سنچریاں بن چکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔
اس سے قبل ایک ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ پانچ سنچریاں سکور ہوئی تھیں ۔آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1955میں کھیلے گئےمیچ میں پانچ سنچریاں سکور ہوئی تھیں ۔
آسٹریلیا نے یہ میچ 82رنز سے جیت لیا تھا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں والکوٹ نے 155رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میکڈونلڈ نے 127،نیل ہاروے نے 204،کیتھ ملر نے 109جبکہ رون آرچر نے 128رنز کی اننگز کھیلی تھی
جبکہ 2001میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بھی 5سنچریاں بنیں تھیں ۔ اس میچ کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پانچ سنچریاں صرف پاکستان کی جانب سے بنائی گئی تھیں اور بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی تھری فیگر میں داخل نہیں ہوا تھا ۔
اس میچ میں سعید انور نے 101،توفیق عمر نے 104،انضمام الحق نے 105،محمدیوسف نے 102جبکہ عبدالرزاق نے 110رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔بنگلہ دیش نے اس میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 134رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں بنگال ٹائیگرز 148رنز پر آئوٹ ہو گئے تھے ۔پاکستان نے یہ میچ ایک اننگز اور 264رنز سے جیت لیا تھا ۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ یہ دونوں میچز نتیجہ خیز بھی ثابت ہوئے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More