رواں سال ساڑھے آٹھ لاکھ بیرونی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج

ریاض
(پاک ترک نیوز)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سے اعلان کردہ امسا ل حج کرنے والے دس لاکھ عازمین کی تعداد میں سے سعودی شہری اور مملکت میں رہائش پزیر غیر ملکیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے کم رکھی جائے گی۔
گذشتہ روز جائی ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ساڑھے آٹھ لاکھ عازمین کے لئے اسلامی ملکوں کے درمیان کوٹے کی تقسیم پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ہوگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More