مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)رواں سال 2022کے عمرہ سیزن کے دوران اب تک پانچ لاکھ 31ہزار سے زائد بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ اور ان میں سے چار لاکھ 26ہزار سے زائد لوگ اپنے ملکوں کو واپس جا چکے ہیں۔
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ مکہ مکرمہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زائرین کے کثیر تعداد رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوجائے گی اور کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی تقریباً ساری پابندیاں اٹھائے جانے کے نتیجے میں اس سا ل دنیا بھر سے آنے والے 10لاکھ سے زیادہ زائرین رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عمرہ و حج زائرین کی مقررہ وقت پر واپسی حج کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔ وہ زائرین سے قوانین کی پابندی کرانے کی بھی پابند ہیں۔جبکہ اپنی یہ ذمہ داری ادا کرنے میں ناکامی پر متعلقہ کمپنی کو 25ہزار ریال فی زائر جرمانہ کیا جاتا ہے۔اور اب تک 208کمپنیاں اس خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی ہیں۔
سابقہ پوسٹ