روز ٹیلر نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے بلے باز روز ٹیلر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔انہوں نے اپنے آخری میچ میں نم آنکھوں کے ساتھ کرکٹ کی دنیا کو گڈ بائے کہہ دیا ۔
38سالہ بلے باز نے مجموعی طور پر 450انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ آخری میچ میں قومی ترانہ سنتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیوی کرکٹرز ان کو تسلی دیتے رہے ۔گراؤنڈ میں آنے اور جانے پر کھلاڑیوں نے الوداع کیا۔انہیں مخالف کھلاڑیوں کی جانب سے خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
روز ٹیلر اپنے آخری میچ میں 14رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔کیوی کرکٹر تینوں فارمیٹس میں 15ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں ۔ روزٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 112ٹیسٹ،236ون ڈے اور 102ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More