روس، قازقستان اور ازبکستان "سہ فریقی گیس یونین” بنانے پر آمادہ ہو گئے

آستانہ(پاک ترک نیوز)
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےکریملن میں ہونے والی ملاقات میں ازبکستان کے ساتھ مل کر "سہ فریقی گیس یونین” کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بات قاز ق صدرکے پریس سیکرٹری روسلان زیلدیبے نے بدھ کے روز میڈیا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سربراہ مملکت کے ماسکو کے دورے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کچھ سوالات سامنے آئے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یہ نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ کریملن میں قازقستان اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت ون آن ون تھی۔ اس ملاقات کا مرکز محورروس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان سہ فریقی گیس یونین کے قیام سمیت قازقستان اور ازبکستان کے علاقوں سے روسی گیس کی نقل و حمل کے لیے اقدامات کو مربوط کرنا تھا
پریس سکریٹری نےمزیدکہاا کہ توکایف اور پوٹن تینوں ممالک کے ماہرین کی شرکت کے ساتھ اس مسئلے کا معقول حل تلاش کرنے کے لیے تفصیلی بات چیت کرنا ضروری سمجھتے ہیں، جس میں تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More