روس، چین، امریکا، برطانیہ، فرانس جوہری جنگ کی روک تھام پر متفق

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس، برطانیہ، چین، امریکہ اور فرانس کے رہنماؤں نے جوہری جنگ کو روکنے اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کے بارے میں مشرکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کر لیاہے۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کے سب سے بڑے جوہری ہتھیار رکھنے والے عوامی جمہوریہ چین، فرانس، روس ، برطانیہ اورامریکہ نے پیر کے روز اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ہم جنگ سے بچنے اور اسٹریٹجک خطرات میں کمی کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔اور اسکے لئے اپنی مشترکہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ جوہری جنگ نہیں جیتی جا سکتی اور اسے کبھی نہیں لڑنا چاہیے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ”ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھیاروں کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے۔”دستاویز میں کہا گیا ہے کہ "ہم جوہری خطرات سے نمٹنے کی اہمیت کی تصدیق کرتے ہیں اور اپنے دو طرفہ اور کثیر جہتی عدم پھیلاؤ، تخفیف اسلحہ، اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں اور وعدوں کے تحفظ اور ان کی تعمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔”
مشترکہ بیان میںجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تناظر میں کہا گیا ہے کہ پانچوں بڑے ملک "دنیا کی تمام ایٹمی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ تخفیف اسلحہ پر پیشرفت کے لیے زیادہ سازگارماحول بنایا جا سکےاور یوں جوہری ہتھیاروں کے بغیر دنیا کے حتمی مقصد کی راہ ہموار کی جا سکے۔”

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More