روسی تیل کی خریداری ،بھارتی ریفائنر کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند

 

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) روس سے تیل کی خریداری پر بھارتی ریفائنر کے ساتھ عالمی سطح پر لین دین بند کر دیا گیا۔تیل کی عالمی کمپنیوں اور بینکوں نے روس سے تیل خریدنے پر بھارتی فرم نیارا انرجی کے ساتھ لین دین بند کر دیا ہے۔
روسی کمپنی روزنیفٹ بھارتی ریفائنری نیارا انرجی میں 49 فی صد حصص کی مالک ہے، نیارا انرجی بھارت کی دوسری بڑی پرائیویٹ ریفائنر ہے۔یورپ سمیت بیش تر پروڈیوسرز نے نیارا انرجی کو براہِ راست تیل فروخت کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بھارتی کمپنی اب مشرقِ وسطیٰ، چینی اور روسی کمپنیوں تک محدود ہو گئی ہے۔
عالمی کمپنیاں اور بینک یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں مغربی پابندیوں کے خدشے کا شکار ہیں۔ اگرچہ نیارا انرجی پر یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں کوئی پابندی نہیں لگی، تاہم روسی کمپنی روزنیفٹ پر پابندیاں عائد ہیں۔
روئٹرز کے مطابق زیادہ تر تجارتی فرموں بشمول Vitol اور Glencore کے ساتھ ساتھ کینیڈا، لاطینی امریکا اور یورپ میں پروڈیوسرز نے نیارا کو براہ راست خام تیل فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More