ماسکو (پاک ترک نیوز) روس اور یوکرائن کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ نے پروازکی ۔ امریکی جاسوس طیارے کی روسی سرحد کے قریب موجودگی کے باعث کشیدگی میں اضافہ کا امکان ہے ۔
امریکی جاسوس بوئنگ جے سٹار طیارہ روسی سرحد کے انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے پایا گیا۔ یہ طیارہ ہدف کی نشاندہی کرنے اور میزائل کی رہنمائی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں امریکی طیارے کی پرواز کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا باعث بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرائنی سرحد کے قریب گذشتہ دنوں روسی افواج کی تعیناتی سے امریکہ اور روس کے مابین سفارتی محاذ پر خاصی کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی تاہم بعد ازاں روس نے اپنی افواج کو واپس بلوا لیا تھا۔