روسی صدر کے شام کیلئے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف کل انقرہ پہنچیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) شام کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف کل ترکیہ کے دو روزہ اہم دورے پر انقرہ پہنچیں گے ۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی ایلچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکیہ شمالی شام میں اپنی سرحد کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کیخلاف فضائی آپریشن کے بعد زمینی کارروائی پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ یہ کارروائی امریکہ کے شام میں حمایت یافتہ پی کے کے شامی گروپ وائی پی جی کیخلاف کی جانی ہے ۔ جس کی جانب سے ترکیہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں جاری ہیں جن میں نومبر کے وسط میں استنبول کی استقلال سٹریٹ بم دھماکہ شامل ہے ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک سے زائد مرتبہ اس بات کا اعاد ہ کر چکے ہیں ترکیہ کی انتظامیہ فضائی آپریشن تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ شمالی شام میں وائی پی جی کے زیر کنٹرول تل رفت ،منج اور عین العرب کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے زمینی آپریشن بھی کیا جائے گا ۔
اس ضمن میں روس اور ترکیہ کے درمیان 2019سوچی معاہدے کے تحت ترکیہ شام میں بیس کلو میٹر تک اپنی سرحد سے متصل علاقوں میں کارروائی کا اختیار رکھتا ہے ۔
ق

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More