روسی فوجیوں نے یوکرین میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی فوجیوں نے یوکرین میں غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں اور ان کے پاس اسلحے کی بھی کمی ہے جس کے باعث وہ غصے اور مایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کر رہے ہیں اور احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔
برطانوی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کر رہے۔
جیرمی فلیمنگ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے لیکن صدر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر انہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More