ماسکو (پاک ترک نیوز) کریملن روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کو مسترد نہیں کرتا لیکن اس سے نتائج حاصل کرنےکے لیے پوری طرح سے تیاری ناگزیر ہے۔
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کوئی بھی پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کرتا۔یہ واقعی ممکن ہے۔
انہوں نے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے اس بارے میں تبصرے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روسی اور یوکرائنی صدور کے درمیان مستقبل قریب میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ کریملن کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ سب سے پہلے، وفود اور وزراء کو اپنے حصے کا کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صدور صرف بات چیت کی خاطر ملاقات نہ کریں بلکہ نتیجہ خیز ملاقات کریں۔