روس آذربائیجان وزرائے خارجہ ملاقات، آرمینیا اور آذربائیجان کے تعلقات پر گفتگو

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بیراموف کے ساتھ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات پر بات چیت کر رہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ اعلیٰ سطحی سہ فریقی معاہدوں کی تعمیل میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا روس کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ماسکو آذربائیجان اور آرمینیائی ریاست کی سرحد کی حد بندی پر دو طرفہ کمیشن کے قیام کا بھی خیر مقدم کرتا ہے اور فریقین کی درخواست پر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔چنانچہ آج کی گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More