روس ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتا،یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر کریملن کا ردعمل

ماسکو (پاک ترک نیوز)
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے روس کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کے حوالے سے منظور کی جانے والی قرارداد پر روسی ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس میں اس قرارداد کو پیشہ ورانہ خامیوں کی حامل دستاویز گردانتے ہوئے کہا گیا ہے کہ” روس ایسے فیصلوں کو دل پر نہیں لیتا۔”
روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نےاتوار کی شب روسی ٹی وی پر کہاکہ قرارداد خامیوں سے بھری ہے۔ روس قانونی طور پر اسکا پابند نہیں ہے۔ اور ویسے بھی” ماسکو ایسے فیصلوں کو دل پر نہیں لیتاـ”۔
ترجمان نے کہا کہ "یورپی پارلیمنٹ ایک ایسی تنظیم ہے جو اپنے کام کی بنیاد جذبات پر، جذباتی نقطہ نظر پر رکھتی ہے۔” "یقیناً، یہ ہمارے لیے کوئی راز نہیں ہے کہ حالیہ برسوں میں یورپی پارلیمنٹ کو ہم سے بہت کم محبت رہی ہے۔ اس کے بدلے میں، وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر غور کرنے کی ہمیں بھی بہت کم خواہش ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More