روس بین الاقوامی افغان مذاکرات کی میزبانی کرے گا

کابل(پاک ترک نیوز)روس بیس اکتوبر کو افغانستان کے حوالے سے ایک بین الاقوامی مذاکراتی دور کی میزبانی کا ارادہ رکھتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان ضمیر کابلوف کے مطابق ان مذاکرات میں طالبان کی قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تاہم اس بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ماسکو نے مارچ میں بھی ایک بین الاقوامی افغان کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، جس میں امریکا، چین اور پاکستان شریک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More