روس ترکی کو اربوں ڈالر کیوں منتقل کر رہا ہے؟

استنبول(پاک ترک نیوز)
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق روسی کمپنی روزاٹام نے گزشتہ ہفتے ترکی کمپنی تقریبا پانچ ارب ڈالر بھیجے۔
جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید پندرہ ارب ڈالر بھی منتقل کیے جائیں گے۔
یہ رقم ترکی میں روس کےتعاون سے تعمیر ہونے والے نیو کلئیر پلانٹ کی تعمیر کیلئے منتقل کی گئی ہے۔ جوکہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔
روزاٹوم کمپنی روس کی سرکاری کمپنی ہے اور جس ترک کمپنی کو رقوم منتقل کی گئیں اسکا نام Akkuyu Nuclear ہے وہ یہ ترکی میں مرسین شہر میں جوہری توانائی پلانٹ بنا رہی ہے۔
اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 2010میں معاہدہ طے ہوا تھا۔ معاہدے کے مطابق روزاٹام پاور پلانٹ کے ذیزائن ، تعمیر، دیکھ بھال، آپریشن کی سہولت فراہم کرے گی۔پلانٹ کا پہلا یونٹ 2023کے وسط تک فعال ہوجائے گا۔ جبکہ تین مزید یونٹس اور ری ایکٹرز 2026تک مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More