ماسکو(پاک ترک نیوز)
صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کا فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی نیٹو میں انکی شمولیت سے روس کیلئے کوئی خطرہ ہے لیکن اس اقدام کا رد عمل یقینا سامنے آئے گا۔
پیوٹن نے کہاان ریاستوں میں فوجی انفراسٹرکچر کی توسیع سے ضرور اشتعال پیدا ہوگا۔ اس اقدام کے درعمل کا انحصار نیٹو کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن میں کیے گئے اقداما ت پر ہوگا۔
فن لینڈ اور سویڈن کے رہنماؤں نے کئی دہائیوں کی عسکری غیر جانبداری کو ترک کرتے ہوئے نیٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔