روس نے امریکی نائب صد ر سمیت 29افراد کو بلیک لسٹ کردیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے امریکی پابندیوں کا جواب دیدیا ۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس ،فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت 29امریکی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ۔
روسی وزارت خارجہ نے 29 امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات، ماہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ امریکی حکام کی بیویاں بھی شامل ہیں۔
روس کی جانب سے یہ امریکی پابندیوں میں مسلسل توسیع کے جواب ہے جو جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی عہدیداروں، ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ تاجروں، سائنسدانوں اور فنکاروں پر عائد کی تھیں، جس کے ردعمل میں روس نے یہ پابندیاں نافذ کی ہیں۔
روس کے اس حالیہ فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر 29 امریکی بشمول اعلیٰ حکام، تاجر، ماہرین اور رپورٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روسوفوبک ایجنڈا کے ساتھ ساتھ متعدد اعلیٰ عہدے داروں کی بیویوں کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ روسی بلیک لسٹ کی نئی توسیع کے بارے میں ایک اور اعلان جلد ہی کیا جائے گا، جو کہ امریکی دشمنانہ اقدامات کے جوابی اقدامات کے حصے کے طور پر ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا نے اہم روسی شخصیات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں روسی صدر پیوٹن کی بیٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More