ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس کے وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین کو ایک یورپی ملک کی جانب سے روسی ساختہ S-300مزائل دفاعی نظام تباہ کردیا گیا ہے۔ اسے سمند ر سے مارکرنے والے مزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ واقعہ اتوار 10اپریل کو Dnepropetrovskشہر کے جنوبی مضافات میں پیش آیا جہاں ہینگر میں چھپی بیٹریز کو تباہ کردیا۔ اس سے روسی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔
حملے میں چار S-300 لانچرز تباہ اور یوکرین کی مسلح افواج کے 25اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ گولہ بارود کے دو ڈپو، ایک S-300 ریڈار، نو ٹینک، پانچ خود کار توپ خانے، متعدد راکٹ لانچرز، اور 60 سے زیادہ قوم پرستوں کو گزشتہ رات کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوناشینکوف نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے دو S-25 لڑاکا طیاروں اور چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو مار گرایا، جبکہ ایک Mi-24 ہیلی کاپٹر کو چھوٹے ہتھیاروں سے گولی مار کر مار گرایا گیا۔
روس نے یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کی 78 ٹارگٹس کو بھی نشانہ بنایا، جن میں تین کمانڈ پوائنٹس، ایک الیومینیشن اور گائیڈنس ریڈار، مختصر فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم کی تین پوزیشنیں، چار گولہ بارود کے ڈپو شامل ہیں۔
ترجمان نے مجموعی طور پر اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اب تک تقریباً 230 طیارے اور ہیلی کاپٹر اور 243 فضائی دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والے آلات میں تقریباً 2,100 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں اور 239 متعدد راکٹ لانچر بھی شامل ہیں۔