روس نے تیل کی پیداوار میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے تیل کی پیداوار میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے جولائی میں 10.45 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار کی جبکہ اس دوران امریکہ کی طرف سے یومیہ 11.31 ملین بیرل تیل پیدا کیا گیا۔ اگست میں روس کی پیداوار کم ہو کر 10.4 ملین بیرل یومیہ ہوگئی تھی اور امریکہ میں 11.14 ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق روس ستمبر میں دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا جس میں اس نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رواں سال ستمبر میں روس حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔رواں سال ستمبر میں روس کی پیداوار بڑھ کر 10.73 ملین بیرل یومیہ ہوگئی جبکہ امریکہ کی پیداوار 10.72 ملین بیرل یومیہ تک گر گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More