روس نے چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرلیا ،لڑائی میں 13یوکرینی فوجی 137ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) روس کی یو کرین میں پیش قدمی جاری ہے ۔ روس نے بحیرہ اسود میں 2اہم جزیروں پر قبضہ کرلیا ۔ لڑائی میں 13یوکرینی فوجی ،137شہری ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں شہری زخمی ہو گئے ۔روسی فوجیوں نے چرنوبیل ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔
ایئر بیس پر کنٹرول کیلئے دارالحکومت کیف کے مضافات میں گھمسان کی لڑائی ہے۔ روسی فوج کے یوکرائن کے فوجی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملے جاری ہیں، روسی حمایت یافتہ جنگجو بھی اسلحہ اٹھائے کیف میں داخل ہو گئے ہیں۔
یوکرینی صدر میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو روس لے لڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا ۔ کوئی بھی عالمی طاقت ہمارے ساتھ نہیں ہے ۔دشمن کا پہلا ہدف میں اور میرا خاندان ہے ان کا مقصد ہمارے ملک کو سیاسی طور پر تباہ کرنا ہے۔
روس نے فوجی تنصیبات کو تیس سے زائد بار نشانہ بنایا گیا، گیارہ ایئر فیلڈز، ایک بحری اڈہ تباہ کرنے، ایک ہیلی کاپٹر اور چارڈرون گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کروز میزائلوں کا بھی بھرپور استعمال جاری ہے۔ کیف، سومائے اور خیرسن کے اطراف میں بھی فریقین میں شدید لڑائی جاری ہے۔
یوکرین کے صدر نے روس کے خلاف ساری فوج کوحرکت میں آنے کا حکم دے دیا ہے، اٹھارہ سے ساٹھ سال کے مردوں پر ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ امریکہ نے ملک چھوڑنے والے یوکرینی باشندوں کو پناہ دینے کی حامی بھرلی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More