روس نے یوکرین کا S-300دفاعی نظام تباہ کردیا

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے دو روسی ساختہ ایس تھری ہنڈرڈ دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ نظام سومی کے علاقے میں نصب تھے۔
روسی فضائی جنگی ٹیکٹیکل یونٹوں نے مزید 32علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں یوکرینی فوجی اور تکنیکی گاڑیاں موجود تھیں۔
ابھی تک ایک سو پینسٹھ طیارے، ایک سو پچیس ہیلی کاپٹر، آٹھ سو سے زائد ڈرون، تین سو سے زائد ائیر دیفنس بیٹریز سمیت بڑی تعداد میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، راکٹ لانچرز اور دیگر اسلحہ سازو سامان کو تباہ کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More