روس کا مشرقی یوکرین کے مرکزی صوبے لیمن پر قبضہ

ماسکو (پاک ترک نیوز ) روس نے مشرقی یوکرین کے مرکزی صوبے لیمن پر قبضہ کرلیا ۔لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو ڈونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب روسی صدر نے جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کیف کے ساتھ مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔تاہم روسی صدر پیوٹن نے برلن اور پیرس کو اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔
برطانوی انٹیلی جنس کے مطابق روس کے حالیہ حملے کسی نئے محاذ کی تیاری ہو سکتے ہیں۔ برطانوی انٹیلی جنس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کا مقصد لوہانسک اور ڈونیسک خطے پر مکمل قبضہ کر کے وہاں روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونباس کے خطے میں یوکرین سے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور یوکرین پر حملے سے پہلے روس نے اس خطے کی دو ریاستوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More