روس کا یوکرین کے 60طیارے تباہ کرنے کا دعوی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے یوکرین کے 60طیارے تباہ کرنے کا دعوی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کےحملے جاری ہیں۔ دارالحکومت کیف میں 4 دھماکے ہوئے تاہم دھماکوں کے بعد صورتحال واضح نہیں۔
دوسری عالمی عدالت انصاف میں یوکرین پرحملے میں شہریوں کی ہلاکت پر روس کیخلاف ممکنہ جنگی جرائم کے سلسلے میں درخواست پرکارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت میں درخواست دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے روس سے یوکرین میں خوں ریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More