روس کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار نہیں دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
یوکرین میںجاری جنگ کے بعد روس اور امریکا کے کشیدہ تعلقات کے باوجود، وائٹ ہاؤس نے زور دیا ہےکہ روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد نہ کرنا حتمی فیصلہ ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کی شب میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کے طور پر نامزد کرنے کے خلاف حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نےکہا کہ روس کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست کے طور پر نامزد کرنے سے خوراک کی برآمدات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور بحیرہ اسود کے پار سامان کی نقل و حمل کے معاہدوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں کے مختصر رد عمل کے دوران، روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کے خیال کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر کے روس کو ’دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ریاست‘ قرار دینے سے انکار کو مثبت قرار دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More