ماسکو(پاک ترک نیوز)
امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کے ہاتھوں روسی افواج کو زبردست شکست کے بعد ماسکو دارلحکومت کیف کو فتح کرنے سے دستبردار ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تسلیم کیا ہےکہ یوکرین میں روس کو نمایاں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسکائی نیوز ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑ االمیہ ہے۔
برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی کہا ہے کہ روسی افواج اب شمالی یوکرین سے بیلا روس اور روس کی طرف مکمل طور پر واپس جاچکی ہے۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ پسپا ہونے والی روسی افواج میں سے کچھ کو مشرقی یوکرین میں ڈون باس میں لڑنے کیلئے بھیجا جائےگا۔