روس کی جوابی کارروائی ،یوکرینی دارالحکومت پر میزائل داغ دئیے،شہر میں متعدد دھماکے ،ہلاکتوں کا خدشہ

کیف (پاک ترک نیوز)
روس نے کریمیا کو روس سے ملانے والے پل پر مبینہ یوکرینی حملے کا جواب دے دیا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف کو زور دار دھماکوں
کی آواز نے ہلا کر رکھ دیا۔
مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8:15 بجےکے قریب ہوئے، اور شہر میں متعدد ایمبولینسیں دھماکوں کے مقام کی طرف جاتی دکھائی دیں۔بعدازاںدھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "شیوچینکیوسکی ضلع میں – دارالحکومت کے وسط میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔”جبکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں شہر کے کئی علاقوں سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےدھماکوں کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ یوکرین کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں میںکئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے ملک کو "زمین سے مٹانے” کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "فضائی حملے کے سائرن پورے یوکرین میں نہیں بجتے۔ وہاں میزائل لگ رہے ہیں۔ بدقسمتی سے، وہاں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔”یہ امر قابل ذکرہے کہ اس سے قبل روس نے کیف پر آخری میزائل حملہ 26 جون کوکیا تھا۔
مزید براںیوکرینی میڈیا نے مغربی شہر لیویو میں بھی متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ جبکہ یہ شہر ملک کے مشرق میں جاری لڑائی سے بھاگنے والے بہت سے لوگوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔علاقائی گورنر میکسم کوزیٹسکی کے مطابق ان دھماکوں سے لیویومیں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچاہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نےاتوار کے روز اپنےسوشل میڈیا پیغام میں روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر ہفتہ کے روز ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار یوکرین کو ٹھہرایا تھا۔جبکہ دمیری میڈیڈوف نےفوری اور بھرپور جوابی کاروائی کا عندیہ دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More