روس کی سربراہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مذاکرات

ماسکو (پی ٹی این)آذربائیجان، روس اور آرمینیا نے پہاڑی قاراباغ میں اقتصادی راہداری قائم کیے جانے اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی منصوبوں کو فروغ دیئے جانے کے معاملے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے آذری صدر الہام علییوف اور آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان کے کریملن پیلس میں 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والے قارابا غ اجاس کے بعد بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی راہداری اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اس مقصد کے تحت روس، آرمینیا اور آذربائیجان کے نائب وزرا اعظم کی قیادت میں ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے گا۔

آذری صدر الہام علیوف نے روسی صدر پوتن کے ساتھ بعد میں دو طرفہ مذاکرات میں طے پانے والے مشترکہ اعلامیہ کی اہمیت کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان 30 برسوں کے بعد براستہ آرمینیا مواصلاتی طریقے سے ناہچوان خود مختار جمہوریہ سے رابطہ استوار کرے گا۔

آرمینیا کو بھی آذری سرزمین سے روس اور ایران تک ریلوے لائن کے ذریعے رسائی کر سکنے کے مالک ہونے کی وضاحت کرنے والے علی یف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان ، براستہ ناہچیوان ترکی کی منڈی تک رسائی حاصل کر سکے گا، بیک وقت ترکی اور روس کے مابین ریلوے لائن رابطہ بھی قائم ہو جائیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More