روس کی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری،کرفیو نافذ

کیف (پاک ترک نیوز) روسی افواج کی یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری ، میئر نے شہر میں 36گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر شدید بمباری کی جس کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
روسی افواج کی جانب سے کی جانے والی بمباری سے ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے تحت کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ شہریوں کی بڑی تعداد ایک 15 منزلہ جلتی ہوئی رہائشی عمارت میں پھنس کر رہ گئی ہے جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کیف کے میئر وٹالی کلچکوف نے روس کی جانب سے کی جانے والی مسلسل بمباری کے نتیجے میں آج شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے کرفیو نافذ کردیا ۔خصوصی اجازت نامے کے بغیر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
میئر وٹالی کلچکوف کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے تحت شہریوں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے محفوظ پناہ گاہوں تک بموں سے محفوظ رہنے کے لیے جا سکیں گے اور اس کے لیے انہیں کسی بھی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے شہر کے باہر سے دارالحکومت میں کئی رہائشی اپارٹمنٹ بلاکس کو نشانہ بنایا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More