کیف (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل حملوں میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ روس حملوں کے باعث شہر میںپانی و بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔یوکرینی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 70 کروز میزائلوں میں سے 50 کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
یوکرینی نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور سٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یوکرین کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔