کیف (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 24فروری سے اب تک تیس لاکھ سے زائد یوکرینی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد یوکرینی شہری ملک چھوڑ کر دیگر ممالک میں داخل ہو چکے ہیں ۔
ملک سے جانیوالوں میں زیادہ تر خواتین ،بچے اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جن میں سے اکثر نے خاندان کے دیگر افراد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے گزین کے مطابق ملک چھوڑنے و الے اکثر یوکرینی سرحدوں کے قریب پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب روس کی جانب سے شدید بمباری جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق 19لاکھ سے زائد یوکرینی شہری پولینڈ پہنچ چکے ہیں ۔