کیف (پاک ترک نیوز) روس اور یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگوں کی جان بچانے پر کتے کو صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی نے ایک تقریب میں پیٹرن نام کتے کو 200سے زائد بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے پر صدارتی اعزاز سے نوازا جبکہ اس خصوصی تقریب میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ بھی موجود تھے ۔
Ukraine president @ZelenskyyUa decorated the army service dog Patron in the presence of Canada’s leader @JustinTrudeau pic.twitter.com/oMflbUFuCW
— Bojan Pancevski (@bopanc) May 8, 2022
صدر نے میڈل کی تقریب میں بتایا کہ پیٹرن نہ صرف دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کرنے میں مدد کر رہا ہے، بلکہ بچوں کو بارودی سرنگوں والے علاقوں میں ضروری حفاظتی اصول بھی سکھاتا ہے۔
پیٹرن کو یوکرین میں روس کے خلاف مزاحمت کی علامت کا درجہ دیا گیا ہے، جس کی عمر صرف ڈھائی سال ہے۔
یوکرینی سوشل میڈیا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرن کے کارنامے پوسٹ کرتے ہیں اور لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ایک دن اس ننھے کتے کی بہادری پر فلم بنائی جائے گی۔
تقریب میں موجود کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو مزید اسلحہ اور آلات مہیا کرے گا۔