برلن(پاک ترک نیوز)
جرمنی کے مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور جرمنی افراط زر میں اضافے کی وجہ سے کئی مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ توانائی کا بحران بڑھتا ہے تو جرمنی کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا یہ ہی وجہ ہے کہ جرمنی کی جانب سے یورپی مرکزی بینک سے مطالبہ کی جارہا ہےکہ وہ شرح سود میں اضافہ کرے۔
اس سے ظاہرہوتا ہےکہ آنے والے موسم سرما میں جرمنی کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑھے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق موسم خزاں مین مہنگائی کی شرح 10فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے جو کہ 70برس میں پہلی بار اس حد تک جائے گی۔
اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے۔گزشتہ چند ماہ سے جرمنی میں مالیاتی پالیسیوں پر ہر میٹنگ میں ہی کوئی نہ کوئی فیصلہ کرنا پڑھ رہا ہے۔