واشنگٹن(پاک ترک نیوز)وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر کو خبردار کیا ہے کہ اس بات کا "واضح امکان” ہے کہ روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب کریملن نے امریکہ اور روس کی جانب روس کے مطالبات مسترد کرنے پر خبردار کیا ہے کہ بحران کے پرامن حل کی امید کم ہوتی جارہی ہے۔
بائیڈن اور نئے جرمن چانسلر کی ملاقات
توقع ہے کہ بائیڈن اور نئے جرمن چانسلر اولاف شولز آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کے خلاف روسی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دسمبر میں جرمن قیادت سنبھالنے کے بعد یہ شولز کی اوول آفس کی پہلی میٹنگ ہوگی۔
یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں امریکہ اور نیٹو کے دیگر ارکان کی پالیسی سے اختلاف نے کچھ اتحادیوں کو ناراض کر دیا ہے اور ماسکو کے خلاف کھڑے ہونے کے برلن کے عزم پر سوالات اٹھائے ہیں۔
سابقہ پوسٹ