ماسکو(پاک ترک نیوز)
ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ روس اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے متوقع تبادلے سے متعلق معاملات پر عوام کے سامنے بات کرنا غیر ضروری سمجھتا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گذشتہ شب پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کریملن عوام میں ممکنہ روسی امریکی قیدیوں کے تبادلے پر بات کرنا ضروری نہیں سمجھتا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سال کے اختتام سے پہلے اس معاملے پر کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا، "ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے ہیں اور سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پر بھی توجہ نہ دیں۔ ایسے معاملات پر صرف خاموشی سے بات کی جا سکتی ہے۔”
یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق روسی اور امریکی انٹیلی جنس چینلز کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری ہے