روپے کی بے قدری جاری، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ بڑھ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز)
ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 205روپے کا ہو گیا ہے۔ اس ٹرینڈ کی کئی وجوہات ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر اضافہ، پاکستان میں ترسیلات زر میں کمی اور مرکزی بینک میں کم ہوتے ڈالر کے ذخائر کی وجہ سے یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
اگر عالمی منڈیوں میں ڈالرکی قدر کو دیکھیں تو بیس سال میں یہ پہلی بار ہے جب امریکی گرین بیک اس قدر مستحکم ہے۔ جس کی وجہ امریکی مرکزی بینک جسے عرف عام میں فیڈ بھی کہا جاتا ہے نے شرح سود میں تیزی سے اضافہ کیا ہے تاکہ افراط زر کے جن کو قابو کیا جاسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More