لاہور(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 180 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی اربوں ڈالرز کی امداد بھی روپیہ کی گراوٹ کو بچا نہ سکی۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے انتباہی انداز میں دیئے گئے بیانات کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 180 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 177 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔ ایک موقع پر امریکی کرنسی 178 روپے کی سطح بھی عبورکر گئی تھی۔یکم جولائی سے اب تک ڈالر 12 اعشاریہ 7 فیصد مہنگا ہو گیا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کا بوجھ 2500 ارب روپے سے زائد ہو گئے ہیں۔