لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 89.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 47608.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔