رو سی کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ  

ماسکو (پاک ترک نیوز)روس کا سویوز راکٹ بائیکونورخلائی مرکز کی سائٹ 31 سے کارگو خلائی جہاز "پروگریس” کو لیکر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

روس کی ریاستی خلائی ایجنسی روسکوسموس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق کارگو خلائی جہاز اسے خلا میں پہنچانے والے سویوز راکٹ کےتیسرے مرحلے سے بھی کامیابی سے الگ ہوچکا ہے ۔اور اب اپنی منزل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی آئی ایس)کی جانب پرواز کر رہا ہے۔

روسکوسموس کے مطابق کارگو خلائی جہاز پروگریس17 فروری کو ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10:08 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کے ساتھ جڑ نے کے بعد 370 دن مدار میں گزارے گا۔

بائیکونور  کے خلائی مرکز سے 2022 میں یہ پہلی لانچ تھی۔جس میں پروگریس خلائی جہاز سے تقریباً 1,600 کلوگرام کارگو آئی ایس ایس تک پہنچائی جا رہی ہے۔ جس میں جہاز کا سامان، نوکا لیبارٹری ماڈیول کے لیے کیبلز، لائف سپورٹ سسٹم کے لیے سامان، طبی نگرانی کے آلات اور سینیٹری کا سامان شامل ہے۔ اس کے علاوہ خلابازوں کے لیے کپڑے اور خوراک، سائنسی تحقیق اور تجربات کے لیے ہدف کا بوجھ، نیز 430 کلوگرام ایندھن کے اجزاء، 420 لیٹر پینے کا پانی اور 40 کلو گرام کمپریسڈ نائٹروجن ٹینک بھی سامان میں شامل ہیں۔

مزید براں پروگریس خلائی جہاززویزڈاماڈیول میں رساو سے نمٹنے کے لیے سامان بھی فراہم کرے گا۔جبکہ خلائی جہاز روس کی ساؤتھ ویسٹرن اسٹیٹ یونیورسٹی میں بنائے گئے چھ نانو سیٹلائٹس بھی لے کر جا رہا ہے، جو ریڈیوسکاف کے سائنسی اور تعلیمی تجربے کے حصے کے طور پر خلائی چہل قدمی کے دوران آئی ایس ایس سے لانچ کیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More