میڈرڈ (پاک ترک نیوز)
ریئل میڈرڈ نے ایک انتہائی سنسنی خیز میچ کے اضافی وقت میں مانچسٹر سٹی کو 3-1سے شکست دینے کے بعد 6-5کی مجموعی فتح کے ساتھ یو ئیفا 2022 چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
گذشتہ شب میڈرڈ کے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںپہلے ہاف کے خاموشی کے بعد مانچسٹرسٹی نے 73ویں منٹ میں ریاض مہریز کے گول سے برتری حاصل کی۔
لیکن دوسرے ہاف میں اضافی وقت میں جب مانچسٹرسٹی کے شائقین کو اپنی ٹیم کی جیت کا یقین تھا، برازیل کے سٹار روڈریگو نے 90ویں اور 91ویں منٹ میں دو گول کر کے سب کو چونکا دیا۔ کیونکہ فائنل تک رسائی کے لئے ایگریگیٹ برابر تھا۔ اس لئےمیچ اضافی وقت میں داخل ہو گیا۔
اس سیزن میں 43 میچوں میں اپنا 43 واں گول کرنے والے فرانسیسی فارورڈکریم بینزیما نے 95 ویں منٹ میں پنالٹی کک سے اسےمیچ کو ایگریگیٹ کی بنیاد پر 3-1سے برابر کر دیا اورلاس مرنیگیس(ریئل میڈرڈ ) نے مجموعی طور پر 6-5سے جیت کے ساتھ فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔اب فائنل میں اس کا مقابلہ سٹیڈی ڈی فرانس اسٹیڈیم پیرس میں لیورپول کے ساتھ 28 مئی کو ہوگا۔
13 ٹائٹلز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب کلب ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ میں اپنا 17 واں فائنل کھیلے گا جبکہ لیور پول اپنا 10 واں فائنل کھیلے گا۔