ریاض (پاک ترک نیوز)ریال میڈرڈ نے ایتھلیٹک بلباؤ کوایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-2سے شکست دے کر ہسپانوی سپر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کی شب سعودی عرب کے دارالحکومت کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل کو 30 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی ریال میڈرڈ نے کھیل پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ریال نے 38 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب روڈریگو نے دو محافظوں کو پیچھے چھوڑنے سے پہلے موڈرک کو پاس کیا، جس نے فٹ بال کو گول میں ڈال دیا۔
دوسرے ہاف میںکریم بینزیما نے پنالٹی کے ساتھ اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھایا جب ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نےڈی کے اندر یرے الواریز کی طرف سے ایک ہینڈ بال دیکھا۔
دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں ریال کے ایڈر میٹلاؤکو گول لائن ہینڈ بال کے لیے کھیل سےباہر بھیجے جانے کے بعد ریال کو 10کھلاڑیوں تک محدود کر دیا گیا۔اسی اثناء میںریال کے گول کیپر تھیباؤٹ کورٹوائس نے شاندار انداز میں راؤل گارسیا کی پنالٹی کک کو اپنے بائیں پاؤں سے ڈائینگ سیکنڈز میں روک دیا۔یہ 12واں موقع تھا جب ریال نے ہسپانوی سپر کپ جیتا ہے۔جبکہ اس نے سعودی عرب میںاب تک ہونے والے ہسپانوی سپر کپ کے دونوں ایڈیشن جیتے ہیں ۔ تاہم پچھلے سال کا ایڈیشن ایتھلیٹک نے جیتا تھاجو کرونا کی وجہ سے اسپین میں منعقد ہوا تھا۔