زر مبادلہ کے ذخائر میں 82کروڑ69لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 82کروڑ 69لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 جولائی تک 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق قومی بینک کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
قومی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 22 جولائی تک 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوچکی ہے اور زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 57 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More