بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے صوبے شنگھائی میں 6.9شدت کے زلزلے کے باعث دیوار چین کا کچھ حصہ گر گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
مغربی چین کے صوبہ شنگھائی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعددیوار چین کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔زلزلے کے باعث دیوار چین کا تقریبا دو میٹرکا حصہ گرگیا۔چین کے محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دیوار چین کے گرنے کی وجہ کیاتھی اور دیوار چین کی مرمت پر کام شروع کردیا گیاہے ۔
کم آبادی والے شہروں میں زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کئی بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے البتہ 9افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ زلزلے کا مرکز اس مقام سے 114 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔
سابقہ پوسٹ