زمبابوے نے سونے کا سکہ بطور کرنسی متعارف کروا دیا

ہرارے (پاک ترک نیوز) زمبابوے نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سونے کا سکہ بطور کرنسی متعارف کروا دیا ۔زمبابوے کے مرکزی بنک نے منگل کے روز سونے کا سکہ کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔
زمبابوے کے مرکزی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اور دکانوں میں سکے کے استعمال کو ممکن بنایا جائے گا۔سکے کو موسی-او-تونیا کے نام سے پکارا جائے گا جس کا مطلب ہے دھواں جو گرجتا ہے اور اس پر نشان زمبابوے اور زامبیا کی سرحد پر وکٹوریہ آبشار کے حوالے سے ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ ریٹ پر ہر سکے کی قیمت ایک اونس سونے کے علاوہ پیداواری لاگت کی 5% ہوگی۔ایک اونس کی قیمت تقریبا 1,824 ڈالر ہے۔
زمبابوے میں سالانہ مہنگائی کی شرح 190 فیصد سے بھی زائد ہوگئے ہے جس کے باعث رواں ماہ مرکزی بنک نے شرح سود میں 200 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More