سڈنی (پاک ترک نیوز) زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے نے پہلی بار کینگروز کو ان کی سرزمین پر ایک روزہ میچ میں شکست دی۔
تفصیلات کےمطابق زمبابوے نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر نئی تاریخ رقم کر دی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست دی ہے۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 39 ویں میں پورا کرلیا ۔
تین میچوں کی ایک روزہ سیریز آسٹریلیا پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی، پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے زمبابوے کو5 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔