انقرہ (پاک ترک نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما ، کاروباری شخصیت اور سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان اور اوزاستنبول گروپ کے چیئرمین حسین ناصر نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا ۔
دونوں شخصیات نے انقرہ کے سرکاری حکام سے ملے اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
سابق ایم این اے زمرد خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور شعبوں کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوت دیں کہ وہ برادر ملک پاکستان میں رئیل سٹیٹ ، ٹورازم ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اور سوفیصد منافع پائیں ۔
اس موقع پر اوز استنبول گروپ کے چیئرمین حسین ناصر نے بریف کیا کہ اس وقت بھی بہت سے پاکستانی ترکی میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ اسی طرح بہت سے ترک کمپنیاں بھی پاکستان میں کاروبار کررہی ہیں ۔ ان مواقع کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
ترک حکام اور کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ذرائع مواصلات ، ٹورازم اور تعمیرات سمیت دیگر شعبوں میں انویسٹمنٹ کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان اور اوزاستنبول گروپ کے چیئرمین حسین ناصر نے کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی ۔