سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) اسٹاک ہوم کے کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 2 ڈی مادے کی مدد سے دنیا کا پہلا الیکٹرو کیمیکل 3 ٹرمینل ٹرانسسٹر تیار کرلیا ہے۔یہ انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا اور اس کمپیوٹر کو اس دہائی کے آخر میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکٹروکیمیکل 3ٹرمینل ٹرانسسٹر کی مدد سے سائنس دانوں کو اعصابی نیٹ ورک بنانے میں بہت زیادہ مدد حاصل ہوگی جو ہوبہو انسانی دماغ کی طرح کام کرے گا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹائٹینیم کاربائڈ کمپاؤنڈ میں بننے والی میموری کمپونینٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق ایم ایکس ای این ای ایس کے نام سے بنایا گیا یہ ٹرانسسٹر مستقبل میں ایسے اعصابی کمپیوٹر کی تیاری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جو انسانی دماغ سے قریب تر اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کرے گا۔